اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں امریکہ میں حالیہ نسل پرستانہ کشیدگیوں پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوہرے معیار پر کڑی نکتہ چینی کی۔ انہوں نے امریکی صدر کا نام لئے بغیر اسلام کی توہین کرنے اور اپنے ملک میں نسل پرستی کی بنیاد پر ہونے والے دہشتگردی کے اقدامات کی مذمت نہ کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا.
محمد جواد ظریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ اسلام کی توہین کرنے میں پہل کرتے ہیں مگر اپنے ملک میں ہونے والی نسل پرستی کی مذمت کرنے سے ہچکچاتے ہیں.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نسل پرستی یا مذہب کے نام پر دہشتگردی، دہشتگردی ہے اور اس کا کسی بھی نسل یا مذہب سے کوئی تعلق نہیں.
.......
/169